ارطغرل بیچ دے … مصالحے دار کہانیاں، تڑکے والا تجزیے، پاپڑ کرارے

Ertugrul Ghazi ارطغرل غازی
ارطغرل غازی

ارطغرل بیچ دے … مصالحے دار کہانیاں، تڑکے والا تجزیے، پاپڑ کرارے

اسی طرح مُولی مارکہ صابن، کدُّو مارکہ بناسپتی گھی، اور حلوہ مارکہ دانش گَری کے لیے تیل کی دھار کی چمک دمک ان کی چلتی سانسوں کے لیے شہ رگ سی ہے؛ تو پاپڑ بنانے والے بھی کہاں تیل کی دھار، اور ایک باری دینے لینے سے پیچھے رہ سکتے ہیں۔ قوم اور قوام ارطغرل دیکھتے ہیں، رائے ساز اور عوام باز ارطغرل پر کہانیاں اور تجزیوں کے تڑکے والی دال کو ایسی دال بناتے ہیں کہ بَر لبِ جی ٹی روڈ  لالہ موسیٰ کے میاں جی کی دال شوربے والے برائلر کے سالن کے سے آنسو روتی ہے۔

از، یاسر چٹھہ 

جھریوں والے جوان سال وجیہ خلیفہ کو معلوم تھا کہ نو جوانوں، جوانی پر yours cosmetically  بَہ ضد دماغ سبک دوش بزرگ تاڑو نوح-جوان حضرات اور اُمتِ مرحوم کی مُشتِ خاک کی ذرہ ذرہ معصوم و مرطوب شرر فشاں نو جوانیوں فرام ٹوبہ خلافتِ پاکستانیہ سنگھ کو ڈراموں کا بہت شوق ہے۔

ستاروں والے راوی نے کانا پُھوسی کر دی ہوئی تھی کہ اے خلیفۂِ نازک ترین وقت اور آوازِ مفادِ عصر مع ظلِّ مفادی قومی ان نو جوانوں، بَہ ضد نوح-جوانوں اور خاکستر کی چنگاریوں کا موجودہ حال ڈراموں کے شوق کی وجہ سے ہی تو ہوا تھا۔

وہ ٹوبہ خلافتِ پاکستانیہ سنگھ والے پہلی پہلی بار باری لینے اور اور باری دینے کو عین انصاف اور منطق کے قطعی حروفِ ابجد سمجھتے تھے۔

سو مشورہ مانگا گیا اور مشورہ مل گیا کہ اب ارطغرل دکھا دیجیے۔

سو ارطغرل چلا دیا گیا۔

اور، ارطغرل چل رہا ہے۔


مزید دیکھیے:

کرونا کو تقریریں سنانی ہیں اور تقدیر و تدبیر کے ڈھکوسلے از، یاسر چٹھہ 

تعلیم، سماج، ادب و تنقید کرونا وبا سے بچ نکلنے کے بعد  از، فرحت اللہ کشیب


اب جو سوشل میڈیا ہے، اس کے میڈیا لاجک کا برادرِ یوسف، فیس بک، ٹویٹر، تیری ٹیوب تے میری ٹیوب ____ یُو ٹیوب، یو ٹیوب___ اور گوگل علیہ سرچَم کے ٹرینڈز، کِی-وَرڈز، اور ان سب کی اماں محترمہ___ ان سے حاصل حصول metrics ہیں۔

اسی طرح مُولی مارکہ صابن، کدُّو مارکہ بناسپتی گھی، اور حلوہ مارکہ دانش گَری کے لیے تیل کی دھار کی چمک دمک ان کی چلتی سانسوں کے لیے شہ رگ سی ہے؛ تو پاپڑ بنانے والے بھی کہاں تیل کی دھار، اور ایک باری دینے لینے سے پیچھے رہ سکتے ہیں۔

قوم اور قوام ارطغرل دیکھتے ہیں، رائے ساز اور عوام باز ارطغرل پر کہانیاں اور تجزیوں کے تڑکے والی دال کو ایسی دال بناتے ہیں کہ بَر لبِ جی ٹی روڈ  لالہ موسیٰ کے میاں جی کی دال شوربے والے برائلر کے سالن کے سے آنسو روتی ہے۔

ہائے لالے مُوسوی تیری دال، ہائے ترکی والے ارطغرل

کیا کِیا، کیا کیا___ کیا کر دیا۔

ارطغرل بھی دیکھا جا رہا ہے۔

 ارطغرل کی تجزیہ کڑاہی بھی ہو رہی ہے۔

ارطغرل کے پاپڑ بھی بِک رہے ہیں۔

پاپڑ مبارک، ارطغرل تجزیہ کڑاہی مبارک، ارطغرل سادہ سا بھی مبارک

پوستی سکرپٹ:

ناظرین ابھی ابھی خبر موصول ہوئی ہے کہ ٹوبہ خلافتِ پاکستانیہ سنگھ کے نیلی چرن سیکٹر پر پورس، راجہ داہر، محمد بن قاسم، رنجیت سنگھ، بھگت سنگھ، چے گویرا اور ارطغرل کے بیچ و بیچ تیسری ہیروئی جنگ شروع ہو چکی ہے۔ اپنی اپنی انگلیوں کے تسمے باندھ لیں۔

About یاسرچٹھہ 240 Articles
اسلام آباد میں ایک کالج کے شعبۂِ انگریزی سے منسلک ہیں۔ بین الاقوامی شاعری کو اردو کےقالب میں ڈھالنے سے تھوڑا شغف ہے۔ "بائیں" اور "دائیں"، ہر دو ہاتھوں اور آنکھوں سے لکھنے اور دیکھنے کا کام لے لیتے ہیں۔ اپنے ارد گرد برپا ہونے والے تماشائے اہلِ کرم اور رُلتے ہوئے سماج و معاشرت کے مردودوں کی حالت دیکھ کر محض ہونٹ نہیں بھینچتے بَل کہ لفظوں کے ہاتھ پیٹتے ہیں۔