یاسر چٹھہ ، مدیر

یاسر چٹھہ نے انگریزی ادبیات میں ماسٹرز اور ایم فل کیا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے قانون کی باقاعدہ تعلیم حاصل کی۔

یاسر چٹھہ پچھلے کچھ عرصہ سے آن لائن بلاگنگ سائیٹس کے لیے لکھتے آ رہے ہیں۔ یاسرسماجی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے ساتھ وابستہ ہیں جن کے لیے وہ تحریری اور مشاورتی شراکت رکھتے ہیں۔

پاکستانی سماج سے شدت پسند فکر کی بے دخلی کے لیے توازن پسند رویوں کی تلاش میں اُن کی کوششیں جاری رہتی ہیں۔ وہ اس سلسلے میں باقاعدہ کچھ منصوبہ جات پر کام کر رہے ہیں۔

مدیر ایک روزن
یاسر چٹھہ

بین الاقوامی ادب اور علوم کے تراجم کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ ابلاغ کے مثبت اور تعمیری امکانات پر پُختہ یقین رکھتے ہیں۔

انگریزی ادبیات و انگریزی کے کلاسیک ادب  کا ترجمہ اُن کا اختصاص رہا ہے۔ اُردو کلاسیک ادب میں بھی گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ ابلاغ کے مثبت اور تعمیری امکانات پر پُختہ یقین رکھتے ہیں۔ اُن کے کچھ اُردو کلاسیک کے انگریزی تراجم بھی زیرِ تکمیل ہیں۔

اسلام آباد کے ایک سرکاری کالج میں شعبہِ انگریزی میں درس و تدریس کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اس سے قبل وہ پاکستان کونسل آف سوشل سائنسز (COSS) سےبطور تکنیکی مُدیر منسلک رہے ہیں۔

عرفانہ یاسر، معاون مدیر

عرفانہ یاسر گزشتہ ایک دھائی (2005) سے زیادہ براڈکاسٹ جرنلزم، ترقیاتی ابلاغیات (development communication) اور سماجی ذرائع ابلاغ (social media) سے منسلک ہیں۔

عرفانہ، جیو نیوز،ایکسپریس نیوز، کیپیٹل نیوز اور سی این بی سی پاکستان کے ساتھ پروگرامنگ اور نیوز کے شعبہ جات میں اہم ذمے داری والی تفویضات (assignments) سے وابستہ رہی ہیں۔

عرفانہ یاسر

اس کے علاوہ وہ فری اینڈ فیئر الیکشنز نیٹ ورک (FAFEN) اور پلاننگ کمیشن آف پاکستان میں بھی کام کرتی رہی ہیں۔ عرفانہ یاسر نے فیئر اینڈ فری الیکشنز نیٹ ورک کے لیے رپورٹ رائیٹر اور ایڈووکیسی کے شعبوں میں کام کیا ہے۔ یہاں پر انہوں نے قومی و صوبائی اسمبلیوں میں ارکان کی کارکردگی سے لے کر پارلیمینٹ میں ہونے والی قانون سازی، اور سرکاری اداروں کی معلومات عامہ کی آسان فراہمی اور شفافیت کی ترویج کے لیے بھی کام کیا ہے۔ پلاننگ کمیشن آف پاکستان میں ڈویلپمنٹ کمیونیکیشن کے ماہر کے طور پر بھی کام کرتی رہی ہیں۔ یہاں انہوں نے میڈیا اور معاشرے میں ڈویلپمنٹ ڈسکورس کے پیدا کرنے کی ذیل میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

مزید برآں وہ SZABIST اسلام آباد کے میڈیا اور کمیونیکیشنز ڈیپارٹمنٹ میں بطور visiting faculty خدمات سرانجام دی ہیں۔ ریڈیو پاکستان میں نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز کے ایک پروگرام کی میزبان کے فرائض بھی انجام دیے ہیں۔

پاکستان اور امریکہ کے مابین جرنلسٹ ایکسچینج پروگرام کے تحت امریکہ سے جدید و مروج ذرائع ابلاغ کی بابت تربیت حاصل کی ہے؛ ٹیکساس کے شہر آسٹن میں کے NBC ٹی وی کے ذیلی ایکس این چینل کے ساتھ بطور فیلو کام کیا ہے۔

حالیہ دنوں آر وائی نیوز میں کرنٹ افیئرز پروڈیوسر کے طور پر خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ میڈیا میں ایک لمبا عرصہ گزارنے کی وجہ سے ملٹی میڈیا میں خصوصی مہارت رکھتی ہیں۔

ملک تنویر احمد، معاون مدیر

ایک روزن معاون
ملک تنویر احمد

ملک تنویر احمد نے جامعہ کراچی سے ابلاغ عامہ Mass Communication میں ماسٹرز کیا۔ کراچی اور اسلام آباد میں انگریزی زبان کے پرنٹ میڈیا سے منسلک رہنے کے علاوہ پلاننگ کمیشن آف پاکستان سے ترقیاتی ابلاغ کے ماہر کے طور پر بھی منسلک رہے۔ حکومت نظم و نسق کے چلنے کا انداز اور ترقیاتی اور گورنینس کی اصلاحات کے عمل پر راست نظر رکھے رہے ہیں۔

دوران صحافت جہاں ملک کے سیاسی امور سے لے کر معاشی امور کو قلم بند کیا تو ساتھ ہی کالم نگاری کے میدان میں بھی طبع آزمائی کرتے نظر آئے۔ ایک قومی روزنامے سے بطور کالم نگار منسلک ہونے کی وجہ سے ملک میں سیاسی حرکیات، سماجی رویوں اور معاشی تغیرات پر بھی نظر رکھتے ہیں۔ معتدل مزاج ہونے کے باعث اعتدال پسند نظریات کو رشحاتِ قلم  کے ذریعے فروغ  دینے کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔ ہر نوع کی انتہا پسندی کے ناقد ہونے کے باعث معتدل رجحانات کا فروغ اپنا نصب العین قرار دیتے ہیں۔

Comments

comments

Powered by Facebook Comments