باپ سے قربت بچوں کو زیادہ ذہین بناتی ہے

باپ سے قربت بچوں کو زیادہ ذہین بناتی ہے

باپ سے قربت بچوں کو زیادہ ذہین بناتی ہے

لندن: ایک نئے مطالعے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو باپ اپنے نومولود بچوں کو پیار کرتے ہیں اور ان کے ساتھ زیادہ وقت گزارتے ہیں ان کے بچے آگے چل کر زیادہ ذہین اور قابل ہوسکتے ہیں۔

برطانیہ میں کیے گئے سروے میں 128 والد کا جائزہ لیا گیا جو اپنے تین ماہ کے بچوں کے ساتھ وقت گزارتے رہے اور ایک سال بعد ان بچوں کی ذہنی نشوونما کو نوٹ کیا۔ ماہرین نے خاندان کے کتاب پڑھنے کے عمل کے دوران 2 سالہ بچوں کا بھی بغور مطالعہ کیا۔ پھر 2 سال بعد بچوں کی ذہنی نشوونما اور ذہنی ترقی کا معیاری انڈیکس (ایم ڈی آئی) کا جائزہ بھی لیا جس میں بچوں کو رنگ اور اشکال شناخت کرنے کے لیے کہا جاتا ہے۔

اس سروے کے بعد نتیجہ برآمد ہوا کہ والد کی مثبت سوچ اور انداز بھی بچے کی فکر اور مزاج کو بہتر کرتا ہے، خواہ بیٹا ہو یا بیٹی۔ یہ فائدہ ہر جگہ نمایاں نظر آتا ہے۔ سروے میں شامل ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ بچوں کے سامنے تعلیم، کتابوں اور دیگر تدریسی باتیں کی جائیں تو وہ اس سے بہت کچھ سیکھنے لگ جاتے ہیں۔

اس کے علاوہ ایک پرسکون، حساس اور کم مضطرب والد کے اثرات بھی بچوں میں منتقل ہوتے ہیں جس سے بچوں پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ امپیریل کالج کے پروفیسر کے مطابق یہ نئے والد کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ وہ اپنے بچے سے منسلک ہوکر ان کے ساتھ کھیلیں اور وقت گزاریں تاکہ اگلی زندگی میں ان کے بچے زیادہ با اعتماد اور ذہین ہوسکیں۔

اس سروے کے بعد ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ باپ ابتدا میں ہی اپنی اولاد سے لاڈ کریں، اس کے ساتھ کھیلیں اور وقت گزاریں تو اس کے مستقبل میں مفید ثمرات برآمد ہوں

گے۔


بشکریہ: ایکسپریس ڈاٹ پی کے