ڈان لیکس کے معاملے پر طارق فاطمی کو ہٹائے جانے کا امکان

ڈان لیکس

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی کو ڈان لیکس کے معاملے پر ہٹائے جانے کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز نے ڈان لیکس انکوائری کمیٹی کے اہم مندرجات حاصل کرلئے جس کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کو متنازع خبر لکھوانے کا مرکزی کردار قرار دیا گیا ہے جنہوں نے بلااجازت خبر کے مندرجات اپنے طور پر لکھوائے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ تین سے چار روز میں رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی جائے گی جس کے بعد طارق فاطمی کا عہدے پر رہنا مشکل ہوگا۔

حکومت کی جانب سے ڈان لیکس کے معاملے کی تحقیقات کے لئے گزشتہ برس نومبر میں جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا خان کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس میں انٹیلی جنس بیورو، ملٹری انٹیلی جنس اور انٹر سروسز انویسٹی گیشن سے ایک ایک رکن شامل کیا گیا تھا۔

Courtesy: express.pk

About ایک روزن ضمیمئہ خصوصی 18 Articles
یہ ایک روزن کے خصوصی اشاعتی مضامین کا پلیٹ فارم ہے جو معروف معنوں میں "اداریہ" جیسے تو نا ہوں، تاہم یہ ادارے کی جانب سے کسی موقع کی مناسبت سے جاری کرنا مناسب سمجھا گیا ہو۔