ترجمے زبان و ادبِ دیگراں
اَیپی کیورس کا نامہ بنام مینوسیئس
دانا کی بد قسمتی بھی احمق کی خوش حالی سے بہتر ہوتی ہے۔ مختصر یہ کہ اچھا ہوتا ہے کہ کسی بھی عمل میں جو بھی اچھا پرکھتے ہیں اس کا با مراد فروغ اتفاق کی امداد کا مرہون منت نہ ہو۔ ان اور ان جیسے تصورات کی دن رات مشق کرو خود بھی اور اس کے سنگ بھی جو تم جیسا ہے۔ تب تم نہ سوتے میں اور نہ جاگتے میں پریشان ہو گے، بَل کہ لوگوں میں دیوتا کی مانند جیو گے […]
