پودوں کے احساسات بتانے والا الیکٹرانک گملہ

Plants feel plants talk
base illustration via NPR

پودوں کے احساسات بتانے والا الیکٹرانک گملہ

از، ایکسپریس ڈاٹ پی کے

واشنگٹن: اب بہت جلد آپ اپنے گھر کےایک کونے میں سمارٹ گملے میں ایک پودا رکھ سکیں گے جو بدلتے ماحول اور کیفیت کے ساتھ اپنی شجر بیتی آپ کو بتائے گا۔

اس گملے کا نام لوا ہے جسے میو ڈیزائن کمپنی نے تیارکیا ہے۔ ایک زمانے میں تاما گوچی نام کے مجازی virtual پالتو الیکٹرانک جانور عام تھے اور اس گملے کے پیچھے بھی یہی خیال کارِ فرما ہے۔ اگر چِہ، یہ ایجاد مکمل طور پر تو آپ کو پودے کے حقیقی احساسات نہیں بتاتی، لیکن اتنا ضرور بتاتی ہے کہ جیسے ہی آپ پودے کو پانی دیتے ہیں گملے کی سکرین پر، emoji مسکراتا چہرہ سمائلی آجاتی ہے۔ پانی نہ ملنے پر سکرین پر غصہ نمو دار ہوتاہے۔

میو ڈیزائن

سمارٹ گملے کے تاثرات آپ ایک ایپ app کے ذریعے کنٹرول بھی کر سکتے ہیں, اور پودے کے لیے کیو آر کوڈ QR code کا انتخاب بھی کیا جا سکتا ہے۔

گملے میں لگا پودا 15 قسم کے تاثرات ظاہر کرتا ہے اور اپنی ضروریات بھی بتاتا ہے؛ جن میں دھوپ، پانی اور ہوا وغیرہ شامل ہیں۔ اگر پودے کو سردی لگ رہی ہے تو وہ بھی اس کا اظہار کر سکتا ہے۔ اگر اسے بہت دیر تک دھوپ نہ ملے تو گملے کی سکرین پر ویمپائرvampire کا خوف ناک چہرہ نمو دار ہوتا ہے۔

اگر چِہ، اس گملے کا مقصد گھر میں انٹرایکٹو interactive پودا رکھنا ہے, لیکن دسمبر 2019 میں اس کی با قاعدہ فروخت شروع کی جائے گی۔

اسے انٹرنیٹ پر چندے کی ایک ویب سائٹ پر رکھا گیا ہے جس کے لیے 30 ہزار یورو جمع کرنے ہیں اور اس میں سے نصف رقم جمع بھی ہو چکی ہے۔ تاہم جنوری سے اس حیران کُن سمارٹ گملے کی فروخت شروع ہو گی۔


اس تحریر کو ایکسپریس ڈاٹ پی کے سے نقل کیا گیا ہے۔ جسے انہوں نے ویب ڈیسک سے byline/source کیا ہے