رحمٰن عباس کے ناول روحزن کی عالمی سطح پر پذیرائی اور قبولیت

ناول روحزن

رحمٰن عباس کے ناول روحزن کی عالمی سطح پر پذیرائی اور قبولیت

جرمن اور اردووادب کی تاریخ میں پہلی بار کسی اردو ناول پر لٹ پروم گرانٹ

مورخہ ( ۱۰ فروری) دنیائے ادب میں لٹ پروم (Litprom) ہر سال افریقہ، ایشیا ، لاطین امریکہ، امریکہ، عرب ممالک اور ترکی کے اہم ناولوں کے جرمن ترجم پر گرانٹ کا اعلان کرتا ہے۔ لٹ پروم کی فنڈنگ جرمن فارین آفس اور سوئس کلچرل فنڈ کی طرف سے ہوتی ہے۔

ہر سال مذکورہ ممالک میں سے سیکڑوں منتخب تراجم لٹ پروم گرانٹ کے لیے موصول ہوتے ہیں جن میں سے دس بارہ کتابیں گرانٹ کے لیے منتخب ہوتی ہیں۔ اِمسال جواں سال اردو ناول نگار رحمن عباس کا ناول ’روحزن ‘ جرمن زبان میں شائع ہوا ہے اور لٹ پروم کے اعلان کے مطابق جن بارہ عالمی کتابوں کو گرانٹ کے لیے منتخب کیا گیا ہے ان میں’روحزن‘ سر فہرست ہے۔

اردو ادب کی تاریخ میں پہلی بار یہ گرانٹ کسی اردو ناول کے جرمن ترجمے پر ملی ہے۔

بذریعہ: جرمن اخبار بورسینبلاٹ۔ نیٹ)


https://www.boersenblatt.net/artikel-__bersetzungsfoerderung_durch_litprom.1427896.html