“بد چلن عورت کا قتل”

مصنف کی تصویر
صاحبِ تحریر، شیخ محمد ہاشم

قاتل کون؟

(سو لفظوں کی کہانی)

 

میں موبائل پر نمعلوم لڑکی کو میسج ٹائپ کر رہا تھا۔
“یار!وہ دیکھو سامنے کیا ہواہے؟”
فرحان نے جمگھٹے کی جانب اشارہ کیا،
“چلو جانی ،دیکھتے ہیں”میں نے کہا
“بابا جی،کیا ہو گیا ”
فرحان نے ایک بزرگ سے پوچھا،
“بد چلن عورت کا قتل”
“نہیں، بد چلن نہیں تھی بیچاری”
پاس کھڑے شخص نے روداد سنائی،
“کسی لفنگے کو اس کا موبائل نمبر مل گیا ،
بیہودہ میسج کرتا تھا ، میسج میں جانی لکھتا تھا،
فون ساس کے ہتھے چڑھ گیا،
شوہر نے بلا تصدیق ،چار گولیا ں سینے میں اُتار دی۔
میں زمین میں گڑتا چلا گیا۔